عراق

عراقی فوج نے شمالی عراق میں مغربی موصل کے مزید تین علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

صوبے نینوا کے آپریشنل کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی موصل میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الریحانیہ القدیمہ، الریحانیہ الجدیدہ اور غزیلو نامی تین قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

انھوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ ان تینوں علاقوں سے ان کا مکمل صفایا کرتے ہوئے ان علاقوں کی عمارتوں پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی انّیس فروری کو شروع کی ہے اور اب تک وہ بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button