پاکستان

سعودی عرب پاکستان آرمی کو فرقہ ورانہ بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، روزنامہ دی نیشن

شیعیت نیوز: پاکستان کے انگریزی روزنامہ دی نیشن میں بلاگر خالد محمد نے اپنے ایک بلاگ میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی افواج کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنے کی سازش کی جانب اشار ہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاگر نے لکھا کہ اگر میں آپ سے کہوں کے سعود ی عرب پاکستان آرمی کے صرف سُنی سپاہیوںاور آفیسرز کی تعیناتی چاہتا ہے تو آپ کا کیا رد عمل ہوگا؟ انہوںنے مزید سوال پوچھا کہ میں اگر کہوں کے سعودی عرب میں ٹرینگ کی غرض سے صرف سنی سپاہی اور آفسیر موجود ہیں تو کیا رد عمل ظاہر کریں گے؟ کیا آپ ابھی یقین کرتے ہیں کہ یمن کی جنگ جائز ہے؟

خالد محمد نے لکھا کہ پاکستان کی آرمی اور عوام پہلی مرتبہ کافی عرصہ بعد دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں،لیکن سعود ی عرب اس قومی اتحاد کو تقسیم کررہا ہے ناصر ف عوام بلکہ پاکستان آرمی کو بھی فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنی کی سازش کررہا ہے، ایک سولجر جب فوج کی وردی پہنتا ہے تو اپنے مذہبی عقیدے یا کسی کے ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ملک کی خاطر لڑنے کو تیار ہوتا ہے، دوسری جانب یمن جنگ میں لڑنے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے حکم نامہ موجود ہے کہ صرف سنی سپاہیوں کو بھیجا جائے ،یہ واضح رہے کہ سعودی عرب کی یہ سازش پاکستان فوج کو شیعہ و سنی میں تقسیم کرنے کی بدترین سازش ہے۔

پاکستان کی آرمی ۷۰ فیصد سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۳۰ فیصد غیر سنی فوجیوں کی تعیناتی کومنع کرنا تعصب اور یکہ طرفہ طرفتدادی ہے،اگر یمن کا مسئلہ جائز ہے تو وہ پاکستانی آرمی کو پروفیشنل آرمی کی طرح مذہبی عقائد سے بالاتر ہوکر کیوں نہیں دیکھتے؟

لہذا انکا(سعودی عرب) کا مقصد پاکستان آرمی میں تقسیم پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دی نیشن انگریزی روزنامہ میں شائع ہونا والا یہ بلاگ حقیقت سے قریب تر ہے، مختلف ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس وقت عالم اسلام میں پاکستان آرمی مضبوط اور طاقت آرمی کے طور پر مانی جاتی ہے، سعودی عرب کی جانب سے فرقہ وارانہ بنیاد پر پاکستانی آرمی کو نام نہاد اتحاد میں شامل کرکے کمزور کرنے کی سازش ہے تاکہ داعش کا پروجیکٹ جسے پاکستان میں انسٹال کرنا ہے کو ممکمن بنایا جاسکے۔

اصل بلاگ پڑھنے کے لئے کلک کریں۔۔۔

Click Here: By asking for ‘Sunni soldiers’ Saudi Arabia is trying to divide Pakistan Army

Blog.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button