ایران

دہشت گردوں کے حامی شامی فوج پر بہتان لگا رہے ہیں آیت اللہ محمد امامی کاشانی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبے میں شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک جھوٹ کا سہارا لے کر شامی فوج پر، جو دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ اور بعض یورپی و عرب اور بعض اسلامی ممالک کی جانب سے ہمہ جہتی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے حامی ممالک، کہ جنھوں نے شام میں دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم کے دعویدار بنے ہوئے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے علاقے اور دنیا کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ کے اقدامات، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اس وقت دنیا کے لئے سب سے بڑا المیہ ہے –

آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران میں عنقریب ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کا بھی ذکر کیا اور نئے ہجری شمسی سال کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے استقامتی اقتصاد، پیداوار اور روزگار کا عنوان قرار دیئے جانے کو ایران کی عزت و آزادی سے تعبیر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button