پاکستان

مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ کرنے والی کی تصویر پہلے ہی مقامی تھانے میں آویزاں تھی، انکشاف

شیعیت نیوز: لاہور میں کینٹ کے علاقے بیدیاں روڈ دھماکے کے خودکش حملہ آور کے بارے میں سکیورٹی اداروں کو پہلے سے اطلاعات تھیں لاہور کے تمام تھانوں میں حملہ آور کی موجودگی کا اشتہار آویزاں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیدیاں دھماکے کے بعد حملہ آور کا خاکہ تیار کرنے کیلئے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں جن میں عینی شاہدین نے جائے وقوعہ سے ملنے والے سر کی جاری کئے گئے اشتہار کی تصویر سے مشابہت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کی جانب سے عینی شاہدین کو اشتہار دکھایا گیا۔ مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانیوالے حملہ آور کی موجودگی کا اشتہار تمام تھانوں میں پہلے سے ہی آویزاں کر دیا گیا تھا جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ عرفان نامی دہشتگرد کی عمر 24 سے 25 سال ہے اور وہ کالی گاڑی میں لاہور شہر میں داخل ہو چکا ہے اس لئے جس کسی کو بھی اس کی موجودگی کا پتہ چلا وہ فوری طور پر متعلقہ نمبرز پر اطلاع کرے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واضح امکان ہے کہ جاری کئے گئے اشتہار میں مطلوب دہشتگرد نے ہی خودکش دھماکہ کیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے باجود حملہ آور گرفت میں نہ آسکا تھا۔ یاد رہے کہ بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button