یمن

انصار اللہ کی جانب سے یورپی یونین کی اپیل کا خیر مقدم

سعودی حکومت نے مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ اور خطے کے بعض عرب ملکوں کی حمایت سے، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اڑتیس ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی جبکہ تیس لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ یورپی یونین کی اس درخواست کی حمایت کرتی ہے جس میں سیاسی عمل کی جانب واپسی اور انسانی امداد کی فراہمی کو تیز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
محمد عبدالسلام نے کہا کہ سیاسی عمل کی جانب واپسی اور انسانی صورتحال کی بہتری کی کوشش ، یمن میں قیام امن کی جانب مثبت قدم ہے۔
دوسری جانب یمن میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی امداد، جمی مک گولڈرک نے کہا ہے کہ یمن میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو یمن پہنچنے سے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button