ایران کا ۷۸ سال کا رہبر کون ہے؟ مجلہ ٹائمز کی نظر میں

03 اپریل, 2017 00:00

ٹائمز مجلہ کہ جو مغربی ممالک میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا رسالہ ہے اس کے ایک مضمون میں انقلاب اسلامی کے بے نظیر رہبر کے بارے میں انتہائی افتخار آمیز باتیں منتشر کی گئی ہیں کہ جن کو ہم آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنورکی رپورٹ کے مطابق ٹائمز مجلہ مغربی ذرایع ابلاغ میں ایک اصلی رکن میں شمار ہوتا ہے اور مغربی مجلات میں اس کو پڑھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔

اس مجلہ نے اپنے فرنٹ پیج کے مقالہ میں دنیا کے دوسرے رہبروں کے مقابلہ میں انقلاب اسلامی ایران کے یکتائےروزگار رہبر کے بارے میں لکھا ہے ایران کے ۷۸ سال کے رہبر نے ۲۸ سال تک ایک ایسے ملک کی رہبری کی ہے کہ جو مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سب سے زیادہ بحرانوں سے گزرا ہے اور سب سے زیادہ پر امن ملک ہے ۔

ایران کا ۷۸ سال کا یہ رہبر لگاتار ۳ گھنٹے تک تقریر کرتا ہے جس میں ایک جملہ بھی تکراری نہیں ہوتا ہے اور پانی کا ایک قطرہ بھی وہ استعمال نہیں کرتا ہے ( علم سیاست میں اس کو تکلم سہ وجہی کہا جاتا ہے)

ایران کے رہبر نے مسلسل ۸۰ منٹ تک تکلم سہ وجہی کے عنوان والی تقریر کر کے ہٹلر اور چرچیل کے سہ وجہی تکلم کے ریکارڈ کو کہ جو ۹ منٹ پر مشتمل تھا توڑ دیا ہے ۔

ایران کے ۷۸ سال کے رہبر نے حالانکہ اقتصادیات کا کوئی بھی تخصصی درس نہیں پڑھا ہے اپنے ملک کے لئے جدید اقتصادیات پر مبنی مباحث کے عنوان سے کئی سو صفحات پر مشتمل ایک منصوبہ لکھا ہے کہ جس کی بین الاقوامی سطح کے ماہرین اقتصادیات نے تعریف کی ہے ۔

ایران کا ۷۸ سال کا رہبر اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں اپنے ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور ملک کے افراد کو قوت اور ضعف کے نکات سے آسان ترین الفاظ میں آگاہ کرتا ہے ۔

ایران کا ۷۸ سال کا رہبر معاشرے کے ایک کم آمدنی والے انسان کی طرح زندگی بسر کرتا ہے اور سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اپنے بچوں کو ملکی سطح پر کوئی پوسٹ نہیں دی ہے ۔

ایران کا ۷۸ سال کا رہبر اپنے ایک الٹیمیٹم کے ذریعہ دوسرے ملک کے بادشاہ کو لرزا براندام کردیتا ہے ( جیسا کہ منی کے دردناک واقعہ کے بعد انہوں نے کیا) یہاں تک کہ ان کی تقریر کے دوسرے ہی دن تمام وعدوں پر عمل ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔

ایران کے رہبر کا ۸ سال کی جنگ میں سب سے زیادہ محاذ جنگ پر رہنے کا ریکارڈ ہے ۔

ایران کا ۷۸ سال کا رہبر بین الاقوامی مسائل اور دنیا کے سیاسی مستقبل کا بالکل درست اور صحیح محاسبہ کرتا ہیں اور پیشن گوئی کرتا ہے ( جیسے برجام یمن کی جنگ اور امریکا کے صدر ٹرامپ کے بارے میں آپ نے کیا)

ایران کا۷۸ سال کا رہبر اتنا دور اندیش اور طاقتور سیاست مدار ہے کہ عالمی سطح پر سب سے بڑی نرم جنگ کو کہ دنیا کی بڑی بڑی جاسوسی ایجنسیوں کے توسط سے کئی سال پہلے جس کا منصوبہ بنایا گیا تھا اپنی چند منٹ کی ایک تقریر میں ناکام بنا دیتا ہے ۔

آپ نے دنیا میں کس کو دیکھا ہے کہ وہ ۷۸ سال کی عمر میں اکیلا پہاڑوں کے اوپر چہل قدمی کرتا ہے ۔

اس مجلہ کی یہ دقیق تحلیل اور اس کا یہ تجزیہ دنیا کے تمام رہبروں کے مقابلہ میں انقلاب اسلامی ایران کے یکتا ئےروزگار رہبر کے اقتدار کی نشاندھی ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد جس کے دل دادہ ہیں۔

3:56 شام اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔