یمن

یمنی عوام کے اصلی دشمن امریکہ و اسرائیل ہیں/ سعودی عرب امریکہ و اسرائیل کا غلامہ ہے

شیعت نیوز (صنعا)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین نے سعودی عرب کو امریکی اور اسرائیلی غلام اور مزدور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے اصلی دشمن امریکہ و اسرائیل ہیں سعودی عرب اور امارات تو صرف امریکی نوکر اور غلام ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے ایران کے شجاعانہ مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران مظلوم اقوام کا سچا اور مخلص حامی ملک ہے۔بدرالدین نے یمنیوں کے اسلام لانے کے دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے آغاز میں یمنی عوام تھے جن کے کانامے اسلامی تاریخ کے افق پر آج بھی درخشاں ہیں۔ اس نے کہا کہ یمنی عوام کا حقیقی اسلام کے ساتھ گہرا اور والہانہ تعلق رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کو آج اس لئے بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انھوں نے اس دور کے طاغوتوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام استقامت اور پائداری کے ساتھ سعودی عرب کے طاغوتی بادشاہ کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ عبدالملک بدرالدین نے کہا کہ سعودی عرب کو یمنی عوام کو غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کی طاقت پر بھروسہ ہے جبکہ یمنی عوام کو اللہ تعالی کی طاقت اور قدرت پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔ انھون نےنے کہا کہ سعودی عرب میں آج معاویہ، ، یزید اور ابو لہب و ابو جہل کے باقی ماندہ افراد اسلام کے لباس میں امریکی طاغوتی طاقت کی پیروی کررہے ہیں اور اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button