ایران

امریکی فوجی جاہل اور مسلح ڈاکو ہیں : حسین دہقان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر دفاع نے امریکی فوج کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کو مسلح ڈاکو اور جاہل قرار دیا ہے۔امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے سربراہ جوزف وٹل نے  امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کی کمیٹی میں دعوی کیا کہ ایرانی کشتیوں نے بین الاقوامی سمندر میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے امریکی فوج کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں اور صرف گزشتہ ایک سال کے دوران اس قسم کے تقریبا تین سو واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے  کہا کہ کیا یہ قبول کیا جا سکتا ہے کہ کوئی جاہل قزاق یا چور، کسی کے گھر میں گھس جائے اور وہ اس بات کی امید بھی رکھے کہ اس کے لئے سرخ کارپیٹ بجھا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی 21 ویں صدی کی مارڈن جہالت کا ایک نمونہ ہے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ امریکی فوج کا خلیج فارس میں کیا کام ہو سکتا ہے؟ انہیں چاہیے کہ علاقے سے واپس چلے جائیں اور علاقے کے لئے مسائل پیدا نہ کریں۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے سربراہ نے ایران کے خلاف ایسی پوزیشن میں غیر منطقی دعوی کیا کہ امریکی جنگی بیڑا حال ہی میں خلیج فارس میں داخل ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button