مقبوضہ فلسطین

صہیونی کابینہ کی غرب اردن میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری

نئی یہودی بستی کی تعمیر کا فیصلہ 20 سال سےزائد عرصہ کے بعد کیا گیا ہے۔

مذکورہ تعمیرات نابلس کے قریب ایمک شلو کے علاقے میں کی جائیں گی۔

سرکاری سطح پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعمیرات نابلس کے قریب ایمک شلو کے علاقے میں کی جائیں گی۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اسی وقت میں امریکی حکومت کے ساتھ آبادکاری سے متعلقہ اقدامات میں کمی کے حوالے سے امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی حکام کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

فلسطین لبریشن آگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حنان اشروی کا کہنا ہے کہ آج کے اعلان نے ایک بار بھر ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل استحکام کی ضرورت اور صرف امن کے مقابلے میں غیرقانونی آبادی کی خوشنودی کے لیے عزائم رکھتا ہے۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس اسرائیلی فیصلے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button