پاکستان

پارہ چنار: ایک بار پھر لہو لہو، خودکش دھماکہ ۲۲ مومنین شہید

شیعیت نیوز: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار کے نور بازار میں ہوا، یہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر کا مصروف ترین علاقہ ہے، جہاں بہت سی دکانیں ہیں جبکہ اسی علاقے میں امام بارگاہ بھی موجود ہے۔

ہسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد کے شہیدہونے کی تصدیق کی جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ چند حملہ آوروں نے بازار سے کچھ فاصلے پر موجود پھاٹک پر لیویز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد بازار میں دھماکا ہوا۔

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش تھا جبکہ حملے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ دھماکا بازار کے مصروف علاقے میں ہوا، اس کا نشانہ شیعہ مسجد بھی ہوسکتی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مختلف ذرائع کی اطلاعات ہیں کہ داعش کے زیر سایہ دہشتگردوں کا نیا اتحاد سامنے آیا ہے جس  نے اس سے قبل لاہور ،سند ھ اور پارچنار ہ میں ہی اپنی کاروائیاں کی تھیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں ایک ایسا اتحاد کا حصہ بھی بنے جارہا ہے جس کاہدف بظاہر داعش سے جنگ ہے لیکن پس پردہ یہ اتحاد داعش جیسی جماعتوں کا سہولت کار بھی قرار دیا جارہا ہے ہے۔

55e1a4a7-3fb6-4c3e-9633-5931c6fc1614.jpg

aef63b04-8c10-47e2-a198-f3aee5ce12a9.jpg

3821c49a-c955-4d9a-ad17-bcebcc348e2e.jpg

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button