پاکستان

فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سالہ توسیع کا بل قومی اسمبلی سے منظور

شیعیت نیوز: قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع کے لیے 28 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں 7 ماہ کے وقفے کے بعد وزیراعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔

بل کی حمایت میں 255 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ صرف 4 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

28 ویں آئینی ترمیم کے بل کو اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور اسے قانون کا درجہ حاصل کرنے کے لیے سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔

28ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک بھر میں فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع ہوجائے گی جس کی مدت رواں برس 7 جنوری کو ختم ہوگئی تھی۔

28 ویں آئینی ترمیم کا بل وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا جبکہ اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے گرما گرم بحث بھی کی گئی۔ تجویز پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button