سانحہ سہون کا ذمہ دار لشکر جھنگوی کا امیر ساتھیوں سمیت گرفتار
شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے سہون دھماکے کے بعد کراچی منتقل ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے مقامی امیر سمیت 4دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ دستی بم برآمد کرلیا ،گرفتار دہشت گرد عبدا لعز یز شیخ کالعدم لشکر جھنگوی شکار پور کا امیر اور سانحہ سہون میں ملوث حفیظ بروہی گروپ کا اہم کارندہ ہے،گرفتار دہشت گرد کالعدم جیش محمد کےلیے فنڈ بھی جمع کرتا تھا ۔تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹ کے ایس ایس پی منیر شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ ان کو خفیہ اطلاع ملی کہ سانحہ سہون میں ملوث حفیظ بروہی گروپ کے کچھ دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے کراچی منتقل ہو ئے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقع آغا ہوٹل کے پاس کارروائی کرتے ہو ئے ایک دہشت گرد عبدالعزیز شیخ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی نشاندہی پر دوسری کارروائی ایم اے جناح روڈ پر کرتے ہوئے ایک دہشت گرد اسلم گل عرف اسلم کو بھی گرفتار کرلیا بعد ازاں اس کی نشاندہی پر مزید 2دہشت گردوں اسد اللہ اور عبید اللہ کو بھی گرفتار کر کے 2پستول 2دستی بم اور گولیاں برآمد کرلیں،ایس ایس پی نے دعوی کیا کہ گرفتار دہشت گرد عبدالعزیز شیخ کالعدم لشکر جھنگوی شکار پور کا امیر ہے اور اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2001میں یہ کالعدم لشکر جھنگوی میں شامل ہوا اور تربیت مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ تنظیم کا حصہ بن گیا ،جنوری 2016میں اسلحہ کیس میں گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہو گیا ،ایس ایس پی نے کہا کہ دہشت گرد سانحہ سہون سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے اور کم عمر بچوں کو تربیت کر کے خودکش بمبار بھی بناتا تھا ،کالعدم جیش محمدکے لیے بھی دہشت گرد فنڈ جمع کرتا تھا،شکار پور میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے بم حملے سے قبل ریکی بھی اس نے کی تھی ،جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر آصف چھوٹو سے بھی اس کے مضبوط مراسم ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنی دکان میں ہی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس کرتا تھا ،جبکہ اس نے اپنے 2ساتھیوں عبدالغنی کے بارے میں کہا کہ وہ بھی اس کے ساتھ کارروائیوں میں شامل رہے