ایران

ایران کی یمن کے نہتے مسلمانوں پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر سعودی عرب کے سفاکانہ، بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی ترجمان نے الحدیدہ علاقہ میں ایک بازار پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کا ناحق خون بہا کر اپنے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کو خوش کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے نہتے عوام کے خلاف سنگين جرائم کے ارتکاب کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ ترجمان نے یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مظلوم کے ساتھ ہے اور مظلوموں کی ظالموں پر فتح یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو یمن پر سعودی عرب کے سفاکانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب بڑی بے رحمی کے ساتھ یمن کے بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button