قیوم آباد اور کورنگی میں لشکر جھنگوی کا نیٹ ورک قائم ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ٹی ثنا اللہ عباسی کا انکشاف
شیعت نیوزمانیٹرنگ ڈیسک ؛ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ٹی ثنا للہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی مقابلے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ لشکر جھنگوی کے قاری عطا الرحمان عرف نعیم بخاری گروپ کے دہشتگرد یا تو گرفتار ہوگئے ہیں یا مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ لشکر جھنگوی کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔دریں اثنا کورنگی مہران ٹاون میں کاروائی کے دوران دہشتگردوں کی کمین گاہ سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔سی ڈی ٹی افسران نے بتایا کہ ملنے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورنگی اور قیوم آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تھا 2009میں تحریتی طور پر زہن سازی کے لیے ہر ماہ تربیتی نشست کے انعقاد کا عہد بھی کیا جاتا تھا،زرائع کے مطابق بریس واشنگ کے دوران ہم خیال لوگوں کو کالعدم تنظیموں کے رہنما وں کی اشتعال انگیز تقاریرکی مدد سے دہشتگردی کی طرف راغب کیا جاتاتھا،اس تحریر میں دلدار خان کا نابھی شامل ہے ۔جبکہ ملزمان کے ٹھکانوں سے فنڈریزنگ کے حوالے سے بھی اہم دستاویزات ملی ہیں ،دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے ،علاوہ ازیں سی ڈی ٹی سول لائن کی جانب سے مہران ٹاون میں مقابلے کے دوران ایک دہشت گردکو ہلاک کر کے دیگر 4ساتھیوں کی گرفتاری کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی تھی ۔جس میں دہشتگردوں سے برآمد کیا جانے والے دھماکہ خیزمواد ،خودکش جیکٹ،راکٹس،دستی بم ،ڈیٹو نیٹرز اور دیگر سامان کی فہرست درج تھی