پاکستان

مادر وطن میں لشکروں کی شکل میں نفر توں کو پروان چڑھایا گیا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعت نیوز (اے پی سی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ہوا ،کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چئیرمین سینٹ سید نئیر بخاری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،اعجاز چوہدری،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد،پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما راجہ بشارت،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افسریاب خٹک، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینٹر تنویر الحق تھانوی،جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم ،آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری،سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور،جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے رہنما صاحبزادہ ابوالخیرزبیر،جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنما پیر معصوم نقوی،پاک سر امین پارٹی کے رہنما شہزاد آصف،سرائیکی پارٹی کے رہنما سیدہ عابدہ بخاری،اور سول سوسائٹی کے رہنماوں و تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ جب تک بیماری کی تشخیص نہ کی جاپئے تب تک علاج ممکن نہین۔ پاکستان جب سے امریکی بلاک میں گیا ہے ملک دہشت گردوں کے نرغے میں آ گیا ،افغان پالیسیاں اور جہاد پالیسی پاکستان کے جموری طرز کے خلاف تھی، طاقت کے توازن میں بیگاڑ پیدا ہوا اور مخصوص گروہ کو طاقتور بنایا گیا،مادر وطن میں لشکروں کی شکل میں نفر توں کو پروان چڑھایا گیا تاکہ عوامی کو تقسیم کر کے ملک کوکمزور کیا جا سکے،بدامنی کی یلغار نے عوام پر آخری حملہ کیا، عوام میں محبت کو رواج دینا اور نفرتین روکنا حکومت کا کام ہے،ہمیں قائد و اقبال کے پاکستان کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔،ملک میں نہ آئین کی حکمرانی ہے نا قانون کی عملداری پاکستان بحرانوں کا شکار ہے،داعش نے پاکستان میں اولیا اللہ کے مزارت پر حملہ کیا سیہون پر حملہ محبت و اخوت پر حملہ ہے،داعش کے کارندوں کو شام سے منتقل کیا جا رہا ہے،پاکستان جب بھی کسی اہم موڑ پر آیا اس میں اہم تبدیلیاں لائی گئیں،سی پیک بہت اہمیت کا حامل ہے، جو قوتیں ایشا کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتی وہ انتشار پیدا کر رہی ہیں،ایشائی اقوام اگر متحد نہیں ہوں گی تو دشمن کو تقویت ہو گی،ہمارے مقصد واضح ہے ،ہمیں سبز ہلالی پرچم والا پاکستان چاہیے،ہم رد الفساد کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ امر بھی واضح کیا جائے کہ ضرب عضب کے بعد اس کی ضرورت کیوں پیش آئی،

متعلقہ مضامین

Back to top button