پاکستان

نیشنل ایکشن پلان پر پوری یکسوئی سے عمل نہیں ہوا ,شاہ محمود قریشی

شیعت نیوز (اے پی سی )تحریک انصاف کے وائس صدر شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے ناسور نے پوری قوم کو شدید نقصانات سے دوچار کیا ہے۔اس نے سب سے زیادہ پاکستان کو متاثر کیا،ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں سوچنا ہوگا،نیشنل ایکشن پلان پر پوری یکسوئی سے عمل نہیں ہوا اگر ایسا ہوتا تو دہشت گردی کسی حد تک تھم سکتی تھی،اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے،کون نہیں جانتا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا،انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو فعال کرنا ہو گا،پولیس کی تربیت اسی نہج پر کرنے کی ضرورت ہے،ہم دہشت گردی کے خلاف بات تو کرتے ہیں لیکن ترجیح کے تعین میں تساہل سے کام لیتے ہیں جسے پر توجہ دی جانی چاہیے،پاکستان تحریک انصاف آج کی اس آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کی بھرپور حمایت و تائید کا اعلان کرتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button