ایران

بیان اور شعر کے ساتھ بھی ظالموں اور ستمگروں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے کل رات بعض مذہبی شاعروں سے ملاقات میں فرمایا: بیان اور شعر کے ساتھ بھی ظالموں اور ستمگروں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اہلبیت علیھم السلام کے فضائل اور مصائب دینی اشعار کا بہت بڑا حصہ ہیں اور اس اہم حصہ میں معقول ، منطقی اور درست روش کو اختیار کرنا چاہیے اور جعلی و وہمی مسائل سے اجتناب کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر اسلام کے مسائل اور واقعات کو اس دور سے متصل کرنے کو دینی شاعروں کی بہت بڑی ذمہ د اری قراردیتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آئمہ معصومین علیھم السلام نے ہمیشہ ظالموں ، ستمگروں ، منافقوں، فاسقوں اور کافروں کا مقابلہ کیا اور اسی وجہ سے انھیں ظالم و جابر حکمرانوں نے شہید کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ظالموں کا مقابلہ صرف شمشیر میں ہی منحصر نہیں بلکہ ظالموں اور ستمگروں کا بیان اور اشعار کے ذریعہ بھی مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں حالیہ برسوں میں اچھے نمونے پیش کئے گئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: آج یورپ اور امریکہ میں ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں جو ایران سمیت دیگر ممالک کی ثقافت اور طرز زندگی کو تبدیل یا ختم کرنے کے لئے فعال اور سرگرم ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دینی اشعار اور شاعروں کی پیشرفت پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا: اچھے اشعار مؤثر اور یادگار ثابت ہوتے ہیں اور ہمیں آج حافظ، سعدی اور صائب تبریزی کے ہم مرتبہ شاعروں کی ضرورت ہے اور تلاش و کوشش کے ساتھ اس ہدف تک پہنچنا ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button