سعودی عرب

ہمارے پاس تہران کو نیست و نابود کرنے والا میزائل موجود ہے:سعودی عرب

شیعیت نیوز: سعودی ماہر اور تجزیہ نگار’’نایف الوقاع‘‘نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے پاس ’’ڈی ایف3‘‘نامی میزائل موجود ہے جو ایرانی دارالخلافہ تہران کے نصف حصے کو نیست و نابود کرسکتا ہے۔نایف کے اس بیان کو مصری صحافیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک بڑے اسلامی ملک کیخلاف دشمنی کے اظہار کے طور پردیکھا ہے۔ ابراہیم خالد نامی مصری صحافی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا (عربوں) کادشمن نہیں بلکہ اسرائیل ہمارا دشمن ہے۔ جبکہ ولید الشیخ نامی صحافی کا کہنا تھا کہ نایف کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض عرب ریاستوں اور اسرائیل نے ایران کیخلاف اتحاد قائم کررکھا ہے،الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کا بیان اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل جو اسلام ومسلمین اور عربوں کا کھلا دشمن ہے جو لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کا قاتل ہے اس کے ساتھ دوستی اور ایک ایسے اسلامی ملک کو دھمکی جو تمام عرب ممالک بشمول سعودی عرب کو بھی غیر مشروط مذاکرات کی دعوت دے رہا ہے اور خطے میں مظلوم مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتا ہے اس ملک کواس طرح کی دھمکی سمجھ سے بالا تر ہے یو ں لگتا ہے یہ ٹرمپ کی بات ہے جو سعودی عرب کر رہا ہے اس لئے اب عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہئے.

متعلقہ مضامین

Back to top button