پاکستان

چارسدہ: کچہری کے قریب دھماکے اور فائرنگ،6 جاں بحق،20 زخمی

شیعیت نیوز: خیبرپختونخوا میں چار سدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری کے گیٹ کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور4پولیس اہلکاروں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ تین دہشت گردوں نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد نے خود کو کچہری کے گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا، جبکہ دیگر دہشت گردوں نے کچہری میں داخل ہوکر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کچہری میں موجود 6شہری جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تنگی منتقل کردیا گیاہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں چار سدہ پولیس اور مختلف مقامات سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور کچہری کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی سے حملہ آوروں کے آنے کی اطلاع تھی ۔

چارسدہ میں دھماکوں کے بعدلیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ کردیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق چارسدہ اور شب قدر کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button