پاکستان

دہشتگردوں کے نئے کٹھ جوڑ (داعش) نے20 خودکش مختلف شہروں میں روانہ کردئیے، نیکٹا

شیعیت نیوز: نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے ریڈالرٹ کے مطابق دہشتگرد جماعتوںنے اپنے اختلافات کو ختم کرکے ملک بھر میں دہشتگردی کی وارداتوںکو تیزکرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم طالبان فضل اللہ گروپ،محسود ،سجنا گروپ ،لشکر جھنگوی، لشکر جھنگوی العالمی اور جماعت الاحرار کے اس نئے کٹھ جوڑ نے دہشتگردی کی کاروائیوں ملک بھر تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان تنظیموں نے اپنے دہشتگردوں اورا نکے سہولت کاروں کو اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کراچی،مردان اور سوانے میں دہشتگردانہ کاروائیاں بڑھانے کا پیغام بھی بھیجا ہے۔

اس ریڈ الرٹ میں بتایا گیا کہ دہشتگرد سبزی پھل فروش، رکشہ ٹیکسی ڈرائیورکی صورت میں ہوسکتے ہیں،ا س دہشتگردی میں فنانس کے لئے جماعت الاحرار بھتہ کا سہار ا لے سکتی ہے۔

اس کے علاقہ بتایا گیا کہ ۲۰ کے قریب دہشتگرد ملک کے مختلف شہروں کی جانب روانہ ہوئے ہیں لہذا انتظامیہ سیکورٹی کو بڑھائیںاور خفیہ نگرانی کو مضبوط کریں۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کا یہ نیا کٹھ جوڑ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی چھتری تلے کام کررہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button