‘اب خون کے ہر قطرے کا فوری بدلہ لیا جائے گا’
شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سہون میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے ضائع ہونے والے خون کے ہر قطرے کا فوری طور پر بدلہ لیا جائے گا۔
آرمی چیف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ‘اب کسی سے بھی رعایت نہیں ہوگی’۔
جنرل قمر باجوہ نے دھماکے کے بعد قوم سے پر امن رہنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ ‘مسلح افواج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی، ہم اپنی قوم کے دفاع میں کھڑے ہیں’۔
واضح رہے کہ سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر کے احاطے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 70 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔a








