پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر ایک ہی دن میں ۲ خودکش دھماکے اور ایک شیعہ عالم پر قاتلانہ حملہ

یہ بھی پڑھیں: بھارت،امریکا عرب ریاستیں اور تکفیری جماعتوں کا پاکستان کے خلاف اتحاد،رپورٹ

شیعیت نیوز: پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر نے زور پکڑا ہے ایک ہی دن میں ۲ خودکش دھماکہ اور ایک شیعہ عالم پر قاتلا حملہ ہوا ہے

میڈیا کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور طاہر خان کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں سول ججز کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور خورشید جاں بحق ہوگیا جبکہ سول جج آصف جدون اور 3 خواتین ججز سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

 

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، سی سی پی او نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 15 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں خودکش حملے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل غلانئی میں 2 خودکش حملہ آوروں نے پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن کی رہائشی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
دیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 عام شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز کو افغانستان سے خود کش بمباروں کی مہمند ایجنسی میں داخلے کی رپورٹس ملی تھیں، تاہم دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

جبکہ مظفر آباد میں ایک شیعہ عالم دین علامہ سید تصور حسین نقوی اور انکی اہلیہ پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کیا جسکے نتیجے میں وہ اور انکی اہلیہ محترمہ شدید زخمی ہیں اور انکو طبعی امداد دی جارہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button