مقبوضہ فلسطین

یحییٰ سنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب ،اسماعیل ہنیہ کو شکست

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ کی پٹی کے داخلی انتخابات میں اسماعیل ہنیہ شکست کھا گئے ، یحییٰ سنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق 55 سالہ یحییٰ سنوار حماس کے بانی کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں اور حماس انتظامیہ میں قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، ساتھ ہی اسرائیلی قید میں کئی سالوں تک عمر قید کی چار سزاؤں کی صعوبتیں بھی برداشت کرچکے ہیں۔
اکتوبر2011 میں مصر کی توسط سے اسرائیلی فوجی جلعاد شاليط کے بدلے میں رہا کردیا گیا تھااس ڈیل کے تحت ایک ہزار27 فلسطینی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی تھی۔اسماعیل ہنیہ سے متعلق خبریں گردش کررہی ہے کہ انھیں قطر میں مقیم خالد مشعل کی جگہ نیا سینئر پولیٹیکل رہنما تعینات کیا جائے گا، مبصرین کا کہنا ہے غزہ میں حماس کے بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی تبدیلی کا مقصد فلسطینی علاقوں میں حماس کی تنظیم نو اور فعال کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button