پاکستان
مظفرآباد: ایم ڈبلیوایم کے رہنماء علامہ تصور جوادی اور انکی اہلیہ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی
شیعیت نیوزـ: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مظفر آباد میں شیعہ رہنما علامہ سید تصور حسین نقوی کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اور انکی اہلیہ شدید زخمی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیلم جہلم ویلی روڈ پر پیش آیا، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مولانا تصور جواد کے گردن میں گولی لگی ہے، بتایا گیا ہے کہ سی ایم ایچ میں انکا آپریشن جاری ہے
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ہی سائیوال میں تکفیری دہشتگردوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ڈاکڑ قاسم کو انکے کلینک کے باہر شہید کردیا تھا،جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوچکے ہیںلیکن سیکورٹی ادارے ہمیشہ کی طرح خاموش تماشی بنے ہوئے ہیں۔