پاکستان

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے تحت چراغاں اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ مال روڈ لاہور کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے تحت لاہور خودکش دھماکے کے متاثرین، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے والے شہداء اور دہشتگردی کا شکار ہونیوالے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش چورنگی مزار قائد کے سامنے چراغاں اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیصل قریشی ضلع ایسٹ کے چئیرمین معید انور،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انصاری ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال مجلس وحدت مسلین کے رہنما علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن میرتقی ظفراور مولانا علی انور بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیراعظم کے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے اور دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے دعوے کے چند گھنٹوں بعد ہی مال روڈ لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکا نے شریف برادران اور نواز لیگ کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، نواز حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کرتی تو سانحہ لاہور، سانحہ پاراچنار سمیت دہشتگردی کے بڑے بڑے واقعات رونما نہ ہوتے، نواز حکومت نیشنل ایکشن پلا ن کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کرنے کے بجائے داعش کی فرانچائز لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار، تحریک طالبان، جند اللہ و دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کے خلاف استعمال کرتی تو دہشتگردی کے بحران پر قابو پایا جا چکا ہوتا، لیکن حکومتی شخصیات اور وزراء کی مکمل سرپرستی و آشیرباد اور دوستانہ تعلقات کے باعث جنوبی پنجاب سمیت پورا صوبہ کالعدم مذہبی تنظیموں کا محفوظ گڑھ بن چکا ہے، پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی نرسریاں موجود ہیں جن میں نام نہاد مدارس بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملہ آور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے بجائے کالعدم تنظیموں کو ایوانوں میں پہنچا کر اقتدار میں لانے کی سازشوں کے تانے بانے بن کر ملکی بقاء اور سالمیت پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے انتہائی خطرناک اور تشوشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے امریکا اسرائیل کے ساتھ ساتھ بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ملک میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ گڑھ جوڑ کے کئی انکشاف ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ کر چکے ہیں، نواز حکومت اپنے ذاتی و مالی مفادات کے تحفظ کے خاطر ملک و قوم کی سلامتی کو بھینٹ چڑھانے سے اجتناب کرے، کیونکہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی ایجنٹ کالعدم ذہبی تنظیموں کو تحفظ فراہم کرکے انکے خلاف کارروائی نہ کرنا ملک و قوم سے غداری ہے۔ شہرانہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں شیعہ سنی عوام کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ خصوصاً سماء نیوز کی وین پر حملے اور کیمرہ مین تیمور خان کو نشانہ بنا کر دہشتگرد عناصر نے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، دہشتگرد کیجانب سے جب جہاں چاہے عوام کو نشانہ بنانا واضح کرتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے انکے سامنے بے بس ہیں، ورنہ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد کراچی بھر میں دندناتے نہیں پھر رہے ہوتے، کالعدم تنظیموں کی کھلے عام جلسے جلوس ریلیاں اور اجتماعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں انکے سیاسی و مذہبی سہولت کار موجود ہیں، جو کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ملکی و عالمی حساس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف سے قوم مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے داعش کی فرنچائز کالعدم مذہبی تنظیموں اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پنجاب سمیت ملک بھر میں فی الفور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی دھارے میں لاکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی سازشوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا تدارک کریں، کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کی جائے اور سماء نیوز کے تیمور خان کے قتل میں ملوث دہشتگرد عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

IMG-20170214-WA0041.jpg

IMG-20170214-WA0044.jpg

ایم ڈبلیو ایم کے تحت سماء کے کارکن اور شہداء لاہور کی یاد میں نمائش چورنگی پر چراغاں کیا گیا شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ مال روڈ لاہور کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے تحت لاہور خودکش دھماکے کے متاثرین، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے والے شہداء اور دہشتگردی کا شکار ہونیوالے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش چورنگی مزار قائد کے سامنے چراغاں اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیصل قریشی ضلع ایسٹ کے چئیرمین معید انور،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انصاری ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال مجلس وحدت مسلین کے رہنما علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن میرتقی ظفراور مولانا علی انور بھی موجود تھے۔ 
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیراعظم کے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے اور دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے دعوے کے چند گھنٹوں بعد ہی مال روڈ لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکا نے شریف برادران اور نواز لیگ کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، نواز حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کرتی تو سانحہ لاہور، سانحہ پاراچنار سمیت دہشتگردی کے بڑے بڑے واقعات رونما نہ ہوتے، نواز حکومت نیشنل ایکشن پلا ن کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کرنے کے بجائے داعش کی فرانچائز لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار، تحریک طالبان، جند اللہ و دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کے خلاف استعمال کرتی تو دہشتگردی کے بحران پر قابو پایا جا چکا ہوتا، لیکن حکومتی شخصیات اور وزراء کی مکمل سرپرستی و آشیرباد اور دوستانہ تعلقات کے باعث جنوبی پنجاب سمیت پورا صوبہ کالعدم مذہبی تنظیموں کا محفوظ گڑھ بن چکا ہے، پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی نرسریاں موجود ہیں جن میں نام نہاد مدارس بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملہ آور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے بجائے کالعدم تنظیموں کو ایوانوں میں پہنچا کر اقتدار میں لانے کی سازشوں کے تانے بانے بن کر ملکی بقاء اور سالمیت پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے انتہائی خطرناک اور تشوشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے امریکا اسرائیل کے ساتھ ساتھ بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ملک میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ گڑھ جوڑ کے کئی انکشاف ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ کر چکے ہیں، نواز حکومت اپنے ذاتی و مالی مفادات کے تحفظ کے خاطر ملک و قوم کی سلامتی کو بھینٹ چڑھانے سے اجتناب کرے، کیونکہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی ایجنٹ کالعدم ذہبی تنظیموں کو تحفظ فراہم کرکے انکے خلاف کارروائی نہ کرنا ملک و قوم سے غداری ہے۔ شہرانہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں شیعہ سنی عوام کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ خصوصاً سماء نیوز کی وین پر حملے اور کیمرہ مین تیمور خان کو نشانہ بنا کر دہشتگرد عناصر نے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، دہشتگرد کیجانب سے جب جہاں چاہے عوام کو نشانہ بنانا واضح کرتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے انکے سامنے بے بس ہیں، ورنہ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد کراچی بھر میں دندناتے نہیں پھر رہے ہوتے، کالعدم تنظیموں کی کھلے عام جلسے جلوس ریلیاں اور اجتماعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں انکے سیاسی و مذہبی سہولت کار موجود ہیں، جو کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ملکی و عالمی حساس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف سے قوم مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے داعش کی فرنچائز کالعدم مذہبی تنظیموں اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پنجاب سمیت ملک بھر میں فی الفور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی دھارے میں لاکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی سازشوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا تدارک کریں، کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کی جائے اور سماء نیوز کے تیمور خان کے قتل میں ملوث دہشتگرد عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button