7 فروری کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا، اقدامات کیوں نہیں ہوئے، نیکٹا
شیعیت نیوز: نیکٹا کی جانب سے 7فروری کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں لاہور میں دہشت گرد کارروائی کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے لاہورمیں ممکنہ دہشت گردی کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نامعلوم دہشت گرد گروپ لاہور میں حملہ کرسکتا ہے۔ریڈ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ لاہور کی تمام اہم عمارتوں، مقامات، سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔دریں اثناءپنجاب اسمبلی کے سامنے ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاج کر نیوالے مظاہر ین سے مذاکرات کے موقع پر شہید ڈی آئی جی ٹر یفک کیپٹن (ر) مبین بار بار مظاہر ین کویہ کہتے رہے کہ سڑک کو ٹر یفک کیلئے کھول دیا جائے کیونکہ رش کی وجہ سے دہشت گردی ہو سکتی ہے کیونکہ لاہور میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہے شہید ڈی آئی جی ٹر یفک کیپٹن (ر) مبین کا یہ خدشہ درست نکلا اور لاہور میں اسکے کچھ دیر بعد ہی دہشت گردی ہو گئی