پاکستان
لاہور دھماکہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مذمت
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس بربریت کے نتیجے میں معصوم پاکستانیوں شہید ہوگئے لیکن یہ ظلم کرنے والے دہشتگرد اور انکے سہولت کار آزاد گھوم رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ جب تک ملک سے دہشتگردوں کی سہولت کار ی اور ان سے ہمدری کرنے والوں کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا یہ دہشتگردی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، وقت آگیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اور انکے سہولت کاروں سے پاک کیاجائے، سربراہ مجلس وحد ت مسلمین نے اے آئی جی ٹریفک پولیس مبین کی شہادت پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کی اس جنگ نے ہم سے قیمتی لوگوں کو چھیں لیا ہے،لیکن حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں۔