لاہورـ: پنجاب اسمبلی کے سامنے تکفیری دہشتگردوں کا بم دھماکہ ،متعدد افراد زخمی
شیعیت نیوز: لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، پاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکا پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے کیمرا مین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
دھماکے کے وقت مال روڈ پر فارما مینوفیکچررز اور کیمسٹس کا دھرنا جاری تھا۔
دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو گنگا رام اور میو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور دھماکے سے لگنی والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔