پاکستان
فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت بھی جاری رکھیں گے،آرمی چیف
شیعیت نیوز: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ جس کے دوران انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے آرمی چیف کا والہانہ استقبال کیا۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں ترقی اور استحکام میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ قبائلی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت بھی جاری رکھیں گے۔ جنوبی وزیرستان میں ریاست کی عملداری قائم کرنے میں فوجی جوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے قبائلی بھائیوں اور مقامی انتظامیہ کو پاک فوج کی کوششوں میں مدد کرنے پرسراہا۔