پاکستان

‘بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے استحکام کیلئے خطرہ،آرمی چیف

شیعیت نیوز: جنرلز ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 199 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارت کی جانب سے سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سرحد پر بھارت کی اشتعال انگیزی خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

کانفرنس میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ ملک میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

کانفرنس میں افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button