پاکستان

وزیر داخلہ کے بعد ایک اور وفاقی وزیر کی کالعدم جماعت کے رہنماوں سے ملاقات

شیعیت نیوز:  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کالعدم جماعت کے سربراہ اورنگزیب فاروقی اور خادم حسین ڈھلون سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

کالعدم جماعت کے رہنماء کے ٹوئیٹر اکاونٹ کے مطابق اس ملاقات میںفورتھ شیڈول میں شامل ان دہشتگرد جماعت کے رہنماوں نے وفاقی امور برائے مذہبی امور سراد ر یوسف سے ملاقات کی جس میں مختلف امور(جنکا ذکر نہیں) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دھیاں رہےکہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے ایک کانفرنس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ منصور نواز جھنگوی کو مہمان خصوصی مدعو کیا اور انہیں امن کے ایوراڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس خبر پر بھی کافی تنقید سامنے آئی تھی جس میں عوام نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں دہشتگردوں کو امن کا سفیر کہا جاتا ہے اور تمغہ امن سے نوازا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان نے دہشتگرد مسرور نواز کو نیشنل پیس ایوارڈ سے نواز دیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پر الزام ہے کہ وہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے سہولت کار ہیں ،اس حوالے سے مسلم لیگ کی قیادت نے کئی با ر انکار کیا ہے لیکن انکے وزراء کی جانب سے مسلسل دہشتگرد جماعت کے رہنماوں سے ملاقاتیں اور انکی پشت پناہی اس الزام کو مزید تقویت بخش دیتی ہے۔

f8ba1741-992e-4e9a-b145-55a120eb5d12.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button