پاکستان

میرے بابا کب مجھے اسکول لینے آئیں گے؟ گمشدہ ثمر عباس کے بیٹے کا سوال !!

شیعیت نیوز: ۷ جنوری سے گمشدہ سماجی رہنماء ثمر عباس کے والد نے فیملی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثمر عباس کے بچے اپنے والد کی گمشدیگی کے حوالے سے لاعمل ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران سماجی رہنماء ثمر عباس کے بیٹے بہجت نے معصومیت سے اپنی بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امی نے ہم سے جھوٹا کہا کہ میرے بابا شہر سے باہر ہیں، اس معصومہ جواب پر پریس حال میں سب غمزدہ ہوگئے، بہجت نے کہا کہ میں اپنے بابا کا انتظا ر کررہا ہوں کہ کب وہ مجھے اسکول سے لینے آئیں گے۔

واضح رہے کہ ثمر عباس ’سول پروگیسو الائنس ‘کے بانی ہیں، وہ ۳ جنوری کو اسلام آباد میں ایک بزنس میٹنگ سے سلسلے میں گئے تھے جہاں سے وہ ۷ جنوری تک اپنی فیملی سے مسلسل رابطہ میں تھے لیکن اسکے بعد لاپتہ ہوگئے۔

انکی گمشدیگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر عباس کے والد نے کہا کہ اگر انسان مر جائے تو یقین آجاتا ہے اور صبر کرلیا جاتا ہے لیکن اگر کسی کو اچانک غائب کردیا جائے تو وہ برادشت کرنا مشکل ہے، انہوں نے اذیت اور کرب کے ثمر عباس کو اغوا کرنے والوں سے کہا کہ ’ یار غائب نا کرو ، ہماری نیدیں حرام ہوگئی ہیں ‘ہم رات کو چین کی نیند نہیں سوپارہے ہیں ۔

ثمر عباس کے والد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو الزامات ہمارے بیٹے پر لگائے گئے اسے دیکھ اور سن کر ہمارے درد میں مزید اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق دینی مذہبی مسلمان گھرانے سے ہے ثمر عباس پر توہین مذہب و رسالت (ص) کا الزام تک نہیں سن سکتے۔

انہوںنے حکومت سے ثمر عباس کی بازیابی کے لئے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا، انہوںافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا معاشرہ شدت پسند ہوچکاہے جو جھوٹے پروپگنڈا پر بھی یقین کرکے دشمن کی سازش کا شکار ہوجاتا ، اگر ثمر عبا س کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے کیس فائل کیا جائے، کیا اس ملک میں قانون نہیں؟

اس موقع پر ثمر عباس کی روجہ انکا بیٹا اور  بیٹیاں بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button