پاکستان

دہشت گرد ہر محاذ پر ناکام ہوں گے، جنرل باجوہ ، سانحہ پاراچنار زخمیوں کی عیادت

شیعیت نیوز: اتوار کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں ہفتہ کو سبزی مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے پارا چنار کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پارا چنار میں دھماکہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ایجنسی اسپتال میں جاکر دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔ جنرل قمر باجوہ نےدہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعاون اور امن کے لئے قبائلیوں کے قربانیوں کو سراہا۔ قمرباجوہ نے کہا کہ فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے علاقے میں امن و استحکام آیا ہے اور دہشت گرد اسے ڈی ریل کرنے میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اور قومی ہم آہنگی کے لئے ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ قبائلی عمائدین نے تعزیت کے لئے آنے اور اے پی ایس کے قیام کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں پارہ چنار پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے ان کا استقبال کیا۔ دوسری جانب پارا چنار دھماکے کے بعد ملک کی فضا سوگوار رہی ، شہر میں کاروباری مراکز بند رہے۔ہر آنکھ اشکبار، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button