پاکستان

سندھ پولیس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف اینٹی ٹیرر فنانسنگ یونٹ قائم کردیا

شیعیت نیوز: سندھ پولیس میں دہشتگردی کے لیے مالی معاونت کرنے والے ملزمان سے نمٹنے کے لیے اینٹی ٹیرر فنانسنگ یونٹ قائم کر دیا گیا۔ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد امین یوسف زئی نے پیر کو سندھ پولیس کے نئے یونٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمدخالد اعوان کو اینٹی ٹیرر فنانسنگ یونٹ(اے ٹی ایف یو) کا انچارج مقرر کیا ہے۔یونٹ 20افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہو گا جسمیں تین انسپکٹرز ،پانچ سب انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے ، یونٹ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ماتحت کام کرے گا اور یونٹ کا دفتر سی ٹی ڈی سول لائن میں ہو گا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مذکورہ یونٹ دہشت گردی کے لیئے مالی معاونت کرنے والے افراد ،تنظیموں اور اداروں پر نظر رکھے گا اور کسی ثبوت اور شک کی بناء پر انھیں طلب بھی کر سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ سابق ایف آئی اے اور نیب افسران سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی لے گا خصوصاً بینک اکاؤنٹس اور مشکوک بینک ٹرانزکشن کی صورت میں ان افسران سے رہنمائی لی جائے گی۔

یونٹ فلاحی اداروں اور این جی اوز کو ملنے والےفنڈ اور چندے کے دہشت گردی کے لیئے استعمال ہونے سمیت دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کو ملنے والے قانونی اور غیر قانونی طریقے سے ملنے والی فنڈ ریسنگ ،اسکی منتقلی اور استعمال کے بارے میں تفتیش بھی کرے گا اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button