یمنی ساحل کے قریب سعودی جنگی کشتی تباہ
سعودی فوج کی جنگی کشتی کو صوبہ تعز کے ساحلی شہر مخا کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبے نجران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی فوج کی انجینیئرنگ کور کی متعدد گاڑیاں، ٹرک اور بلڈوزر تباہ ہو گئے۔
یمنی فوج نے اسی علاقے میں سرحدی چیک پوسٹ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی غرض سے کیا جانے والا سعودی فوج کا حملہ بھی پسپا کر دیا ہے۔
سرحدی شہر نجران میں سعودی اتحاد کے ایک دستے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں اس اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج پچھلے تینتس ماہ سے عوامی رضاکار فورس کے ساتھ مل کر سعودی جارحیت کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہے۔
سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں۔