پاکستان

لشکر جھنگوی کا سرغنہ منصور جھنگوی نے جمعیت علماء اسلام (ف) شیلٹر حاصل کرلیا

شیعیت نیوز: کوئٹہ کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے کالعدم جماعتوں کے لئے مشکلات بڑھتی جارہی ہے، اسی تناظر میں حال ہی میں جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ منصور نواز جھنگوی نے بھی خود کو بچانے کے لئے جمعیت علماء اسلام (ف)کا سہارا لے لیا ہے اور مولانا فضل الرحمن کی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری طرف بلوٹ شریف کے روحانی پیشوا مخدوم پیرسیدتقی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جیتنے والے MPA کو جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل کرنا قابل مذمت ہے جبکہ قوم کو اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا فضل الرحمان کے ایسے غیر سنجیدہ فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، بلوٹ شریف کے روحانی پیشوا مخدوم پیرسیدتقی نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی موجودہ پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھنگ سے کالعدم تنظیم کے جیتنے والے MPA کو جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل کرنا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا فضل الرحمان کے ایسے غیر سنجیدہ فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

بلوٹ شریف کے روحانی پیشوا نے تاکید کی کہ مذہبی مفادات پر ہر قربانی دینے کے لیے تیا ر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی مذہبی وسیاسی پالیسی واضح کریں بصورت دیگر آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے ستارے گردش میں آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button