دنیا

سعودی فوجی کاغذی شیر ہیں:امریکی تجزیہ نگار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ میں امریکی تجزیہ کار سائمن ہینڈرسن نے سعودی فوج کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور اسے کاغذی شیر قرار دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی فضائیہ کی جنگی صلاحیت بہت ہی نچلی سطح پر ہے اور اس کی زمینی فوج تو اتنی کمزور ہے کہ وہ اپنی جنوب مغربی سرحدوں کی بھی حفاظت کرنے سے قاصر ہے۔
ہینڈرسن نے مزید کہاکہ سعودی عرب کو اسلحے بیچے جانے کے تعلق سے امریکہ کی عائد کردہ پابندیاں واضح کرتی ہیں کہ امریکہ حکام جنگ یمن کی وجہ سے سعودی سیاست سے خفا ہیں۔مذکورہ تجزیہ کار نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت ریاض ایران پر الزام لگاتی ہے کہ ایران یمن میں باغیوں کی مدد کررہا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یمن میں سعودی ناکامی کی وجہ تہران کی مداخلت نہیں بلکہ جنگ میں سعودی ناکامی کی وجہ خود اس کی کمزوریاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button