پاکستان

وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کالعدم تنظیموں سے ملاقات کی وضاحت نا کرسکے

شیعیت نیوز: کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وضات پیش کرتے ہوئے کئ جوابات دیئے لیکن پھر بھی کئ سوال تشنہ رہے گئے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ کالعدم اہلسنت و الجماعت کو جلسہ کی اجازت میں نے نہیں دی ضلعی انتظامیہ دی تو جناب چوہدری نثار صاحب بتا یا جائے کہ اسلام آباد میں نیشل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھرتی رہیں اور وزرات داخلہ کو خبر ہی نہیں کہ وفاق میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے کالعدم جماعت جلسے کررہی ہے۔

،چلیں جلسہ ہوگیا لیکن اسکے بعد کوئی کاروائی عمل میں کیوں نہیں لائی گئی، دوسری بات جناب بتایا جائے کہ کیا کسی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں افراد کے نام وزارت داخلہ کو نہیں دیئے جاتے کہ یہ افراد ملاقات کے لئے آرہے ہیں تو پھر لدھیانوی صاحب کے نام پر اعتراض کیوں نہیں کیا گیا ؟

تیسر ی بات جناب اس وفد کے علاوہ احمد لدھیانوی کے مدرسہ کا کس نے دورہ کیا تھا اور بڑی گرم جوشی سے بغل گیر ہورہا تھا؟ تصاویر میں تو آپ ہی نظر آرہے ہیں؟

چوھتا نقطہ جناب وزیر داخلہ نے کہا دہشتگرد احمد لدھیانوی جب الیکشن لڑ رہا تھا تو کوئی کیوں نہیں بولا؟ تو جناب اب اسکا کیا جواب دیا جائے سب نے بولاسب اسکی مذمت کررہے تھے جبکہ کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہے جس پر وہ نااہل بھی قرار دیئے گئے ،لیکن جناب وزیر داخلہ صاحب آپ کہاں تھے؟ آپکی ذمہ داری قانوں کی بالادستی کو قائم رکھنا ہے آپ نے کیوں ایکشن نہیں لیا کہ ایک کالعدم جماعت کا رہنما ء الیکشن لڑرہا ہےجبکہ ملک میں نیشل ایکشن پلان بھی نافذ ہے تو وزارت داخلہ نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟ اسکا جواب آپ دیں عوام اور میڈیا نہیں دیں گے؟

اپنی اس پریس کانفر نس میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی احمد لدھیانوی دہشتگردوں کو لے کر آئے ! تو جناب بتایا جائے کہ جماعت اسلامی کے خلاف کب کاروائی کررہے ہیں ،کیونکہ آپکے اس بیان سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی کالعدم جماعتوں کی سہولت کار ہے وہ کالعدم جماعت کے رہنما لدھیانوی کو لیکر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :: جماعت اسلامی سے پوچھا جائے دہشتگرد مولانا لدھیانوی کو ساتھ کیوں لائے؟ وزیر داخلہ

متعلقہ مضامین

Back to top button