پاکستان

لاہور کی جیل پر دہشتگردانہ حملے کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی

شیعیت نیوز: جیلوں پر قیدیوں کو چھڑانے کیلئے حملے کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے صوبہ بھر کی جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے خصوصی احکامات جاری کرتے ہو ئے جیل سربراہان کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ حوالاتیوں کو جیل چھوڑنے کیلئے آنیوالی گارڈ جیل کے احاطہ تک محدود رہے گی، جیل میں داخل نہیں ہو سکے گی۔ جیلوں کے دورے پر آئے اعلی افسران کے ساتھ آنیوالے گارڈز بھی اسلحہ کیساتھ جیل میں داخل نہیں ہو سکیں گے، گاڑیاں بھی جیل احاطہ سے دور پارکنگ ایریا میں کھڑی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ دہشتگرد کسی بھی روپ میں ہائی پروفائل قیدیوں کو چھڑانے کیلئے کارروائی کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے بعد جیلوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button