پاکستان

سکھر نیشنل ہائ وے کے قریب چینی انجینیرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،چار زخمی

شیعیت نیوز: نیشنل ہائی وے پر چینی انجینیئرز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سکھر پر پیٹرول پمپ کے قریب چینی انجینیئرز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، چینی انجینیئرز نیشنل ہائی وے پر روہڑی ملتان موٹر وے پر کام کر رہے ہیں۔ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، جس میں معتدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دھماکہ کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ادارے اور ایمبولینسس جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سکھر پولیس کا کہنا ہے بم سائیکل کے پچھلے حصے میں نصب کیا گیا تھا، جیسے ہی چینی انجینیئرز کی گاڑی پیٹرول پمپ کے قریب سے گذری، دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بم کو اڑایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button