پاکستان

نیشنل ایکشن پلان، 2 سال میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئے

شیعیت نیوز: دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کو 2 سال مکمل ہونے کے قریب ہیں، وزارت داخلہ نے اس دوران ملک بھر میں ہونیوالی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 سال کے دوران ملک بھر میں 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کومبنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے اور ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پنجاب بھر میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد آپریشنز میں 13 ہزار 352 افراد گرفتار ہوئے جبکہ سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار آپریشنز کے دوران 54 ہزار افراد، خیبرپختونخواہ میں 26 ہزار آپریشنز کے دوران 97 ہزار مشتبہ افراد کو پکڑا گیا جبکہ ملک بھر میں 7511 خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کئے گئے۔ 2 سال میں پنجاب، سندھ اور دیگر اپیکس کمیٹیوں کے 41 اجلاس ہوئے۔ نفرت انگیز تقاریر اور مواد کے الزامات پر 17 ہزار 700 سے زائد افراد گرفتار ہوئے اور نفرت پھیلانے کا باعث بننے والے 70 مقامات کو سیل کیا گیا۔ حوالہ، ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے 718 کیسوں میں 1,000 افراد گرفتار ہوئے 80 کروڑ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت پر 116 میں سے 32 پر مقدمات درج ہوئے۔ مدارس اصلاحات سے متعلق پنجاب اور اسلام آباد میں مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی جبکہ ملک بھر میں 62 ہزار 678 مساجد اور 2926 اقلیتی عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button