پاکستان

علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کا طیارے حادثے پر تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: چترال سے اسلام آباد آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کے حادثے میں 47 مسافروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے طیارہ حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس افسوس ناک سانحے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت جنید جمشید اور خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ایک قومی سانحہ ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس عظیم سانحے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہلاک شدگان کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہے۔

اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں ممکنہ طور بھاری جانی نقصان کی اطلاعات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جانی چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button