ایران

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انتقال کر گئے

ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ سید عبدالکریم موسوی اردبیلی دعوت حق کو لبیک کہتے ہوئے، دار فانی سے رخصت ہو گئے۔

آیت اللہ موسوی اردبیلی کو گذشتہ دنوں تہران کے لالہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج معالجہ کیا تاہم وہ دل کی بیماری کے سبب بدھ کی صبح کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انیس سو اکیاسی سے انیس سو نواسی تک اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز تھے ۔ آیت اللہ موسوی اردبیلی کو حضرت امام خمینی نے اپنے ایک حکم میں آیت اللہ شہید بہشتی کی شہادت کے بعد ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ انھیں انقلاب اسلامی کا اہم رکن تصور کیا جاتا تھا۔

آیۃ اللہ موسوی اردبیلی انیس سو پچیس میں شمال مغربی ایران کے صوبے اردبیل میں پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button