پاکستان

بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی گرفتاری کیخلاف علماء کرام کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

شیعیت نیوز : ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر علامہ مرزا یوسف حسین کی ناجائز گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ جعفر سبحانی سمیت شہر بھر سے علماء کرام و ذاکرین عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اتحاد بین المسلمین کے داعی بزرگ شیعہ علام دین علامہ مرزا یوسف حسین کے خلاف درج کی گئی جعلی ایف آئی آر ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

 

n00583785-r-b-005.jpg

 

 

 

n00583785-r-b-008.jpeg

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button