پاکستان

قراقرم یونیورسٹی: یوم حسین منانے کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج، منتظمین کی گرفتاری کا مطالبہ

شیعیت نیوز: قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے اسلامی جمعیت طلباء اور اہل سنت و الجماعت کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد میں شامل طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرام پر بندش کے باوجود یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ ایکشن لے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ دوسری جانب یوم حسین کی تقریب منعقد کرنے پر انتظامیہ نے نامزد طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ یوم حسین علیہ السلام کی تقریب میں شرکت کرنے والے 500 نامعلوم طلباء کے خلاف بھی کے آئی یو (قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی) تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس نامزد طلباء کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوم حسین کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو براہ راست وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی سرپرستی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button