پاکستان

دہشت گردی میں مدرسہ ملوث ہو یا یونیورسٹی، یکساں کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ

شیعیت نیوز:  آئی جی سندھ پولیس دہشت گردی میں مدرسہ ملوث ہو یا یونیورسٹی، یکساں کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق، صوبہ سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس اللہ ڈنو عرف اے ڈی خواجہ نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں اور دہشت گردی کرنے والے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے گی خواہ یہ جرم کسی سے بھی سرزد ہو، قانون حرکت میں آئے گا۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ مدارس اچھا کام بھی کررہے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں لیکن دہشت گردی میں کوئی مدرسہ ملوث ہو یا پھر یونیورسٹی دونوں کے خلاف یکساں کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button