ایران

ایران چین فوجی اور دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

ایران اور چین نے فوجی اور دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔

ایران اور چین کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط پیر کے روز تہران میں دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کے درمیان مذاکرات کے بعد کیے گئے۔
اس سمجھوتے کے تحت ایران اور چین ایک دوسرے کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربات کا بھی تبادلہ کریں گے
سمجھوتے پر دستخط کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ چین کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون کا فروغ ایران کی دفاعی سفارت کاری میں سرفہرست ہے
خطے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت اور علاقے کے ملکوں کے اقتدار اعلی کی پامالی کی وجہ سے مشرق وسطی کا علاقہ دنیا میں بدامنی ، بحران اور دہشت گردی کی ترویج کا مرکز بن گیا ہے
بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تجربات کی روشنی میں دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے اجتماعی کوششوں میں مشارکت کے لیے تیار ہے اور چین بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے وزیر دفاع کے دورہ تہران سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے جس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button