پاکستان

اورنگزیب فاروقی کی دھمکی، دو دن بعد نورانی میں دھماکہ ہوگیا

شیعیت نیوز: سانحہ شاہ نورانی سے دو روز قبل ملک دشمن کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے حکومتی اداروں کودھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوںنے اپنے مٹھی بھر کارکنوں کو آزاد کردیا تو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا اور گذشتہ شب ہم نے دیکھا کہ کس طرح سے معصوم عوام پر اورنگزیب کے دہشتگرد پھٹ پڑے، اطلاعات کے مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اس دہشتگر د نے کہا کہ میں نے اپنے مرے ہوئے دہشتگردوں کے جنازے کے اجتماع میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ میری مٹھی میں بند کارکنوں کو اگر میں نے آزاد کردیا تو انہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اس کا آغاز انہوںنے بلوچستان میں شاہ نورانی زیارت کے لئے گئے کراچی کے زائرین صوفی سنیوں کو نشانہ بنا کر کیا ہے، اس ٹوئیٹ سے واضح ہورہاہے نورانی میں ہونے والا دھماکہ اہلسنت و الجماعت کی ایما ء پر کیا گیا ہے جس میں زیادہ تر کراچی کے رہائشی متاثر ہوئے ہیں تاکہ سند ھ حکومت کو خوف ذدہ کرکے اپنے گرفتار دہشتگرد رہنماء تاج حنفی کارہا کروایا جاسکے۔

ہم سیکورٹی اداروں اور ملکی اسٹبلشمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے ان ناکارہ اثاثوں کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ یہ اب کسی کام کے نہیں رہے بلکہ اب یہ پاگل کتے کی مانند ہوگئے ہیں جو سب کو کاٹے گا لہذا جس طرح جب کتا پاگل ہوجاتا ہے تو اسے مار دیا جاتا ہے اسی طرح ان پاگل ہونے والے دہشتگردوں کو بھی اب مارنے کا وقت آگیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button