پاکستان

علامہ مرزا یوسف حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

شیعیت نیوز: آل پاکستان شعیہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک اور بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ مرزا یوسف حسین کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علامہ یوسف پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے، انہوں نے رواں برس مئی میں خرم زکی کی نماز جنازہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور اس واقعہ کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج ہے، لہٰذا علامہ یوسف مرزا کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ علامہ یوسف مرزا کے وکیل نے ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ یوسف مرزا پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو 23 نومبر تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے علامہ مرزا یوسف کو دو روز قبل جامع مسجد و امام بارگاہ نور ایمان ناظم آباد سے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button