غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ
صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے اس علاقے میں فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے –
صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مشرقی علاقے میں فلسطینی کاشتکاروں پرفائرنگ کردی اور انہیں اپنی زرعی اراضی میں کام کرنے سے روک دیا – صیہونی فوجی غزہ میں دوہزار چودہ کی جنگ کے بعد ہونے والی فائربندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں – صیہونی فوجی کبھی فلسطینی ماہیگیروں کو نشانہ بناتے ہیں اور کبھی کاشتکاروں پرحملہ کرتے ہیں- ان حملوں میں اب تک بہت سے فلسطینی کاشتکار اور ماہیگیر شہید ہوچکے ہیں – ادھر غرب اردن کے شہر الخلیل میں بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا – جمعرات کو بھی صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا تھا – اکتوبر دوہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک صہونی فوجی دوسو ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں